مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,260 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,590 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,260 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,590
تازہ ترین

مدینہ منورہ: 1357 پاکستانی عازمین حج کی آمد

📅 اتوار، 19 اپریل 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
مدینہ منورہ: 1357 پاکستانی عازمین حج کی آمد
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

مدینہ منورہ ۔19اپریل (دوست نیوز):پاکستان سے قبل از حج پروازوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے تحت 1357 پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے۔مدینہ ائیرپور پر عازمین کا استقبال سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی اور ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوهاب سومرو نے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر مکہ محمد عارف اسلم راؤ، ڈائریکٹر مدینہ زاہد سہیل، کوآرڈینیٹر مکہ ذوالفقار خان اور کوآرڈینیٹر مدینہ کاشف حسین بھی موجود تھے۔تمام عازمین کو مدینہ منورہ کے مرکزی علاقے مرکزِیہ منتقل کیا گیا، جو مسجد نبوی ﷺ سے چند سو میٹرکے فاصلے پر واقع ہے۔ اس سال پاکستان حج مشن نے سرکاری اسکیم کے تحت آنے والے ایک لاکھ انیس ہزار دو سو دس عازمین کے لیے رہائش کے مکمل انتظامات مرکزیہ میں کر رکھے ہیں ۔

حکام کے مطابق عازمین کو بغیر تاخیر کے رہائش فراہم کی گئی۔ عازمین کو رہائش گاہوں پر ہی نسک کارڈز بھی جاری کیے گئے، جو عبادات اور مقدس مقامات تک رسائی کے لیے ضروری ہیں۔ ان کے اعزاز میں استقبالیہ کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔رہائش کے بعد عازمین نے مسجد نبوی ﷺ کا رخ کیا، جہاں انہوں نے روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دی، جو مدینہ پہنچنے کے بعد اکثر عازمین کا پہلا عمل ہوتا ہے۔ایک عازم نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اور سعودی حکومتوں نے بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔حکام کے مطابق آئندہ دنوں میں مزید پروازیں مدینہ منورہ پہنچیں

ٹیگز: #hajj 2026 #madina #makkah #pakistan #saudia
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں