مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 20°C
بدھ، 4 نومبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.53 EUR/PKR 309.51 GBP/PKR 370.97 سونا/تولہ (عالمی) 419,458 PKR Bitcoin $78,267 USD/PKR 276.53 EUR/PKR 309.51 GBP/PKR 370.97 سونا/تولہ (عالمی) 419,458 PKR Bitcoin $78,267
قومی

الیونتھ ایونیو کی تعمیر کے لیے جی ٹین اتوار بازار اور خواتین بازار بند کر دیے گئے

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
الیونتھ ایونیو کی تعمیر کے لیے جی ٹین اتوار بازار اور خواتین بازار بند کر دیے گئے (تصویر 1)
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

الیونتھ ایونیو کی تعمیر کے لیے جی ٹین اتوار بازار اور خواتین بازار بند کر دیے گئے

اسلام آباد (3D میڈیا) وفاقی دارالحکومت میں الیونتھ ایونیو کی تعمیر کے لیے جی ٹین میں قائم عارضی اتوار بازار اور خواتین بازار بند کر دیے گئے ہیں۔ سڑک کی تعمیر کے لیے مختص جگہ خالی کرانے کے اقدام سے شہریوں کو سستی اشیائے خورونوش کی فراہمی کا ایک اور اہم مرکز ختم ہو گیا ہے۔

الیونتھ ایونیو کی تعمیر کے لیے جی ٹین اتوار بازار اور خواتین بازار بند کر دیے گئے (تصویر 2)

اسلام آباد کے ایچ نائن اور جی سکس کے ہفتہ وار بازار پہلے ہی بند ہیں، جبکہ اب جی ٹین اتوار بازار اور خواتین بازار کی بندش سے شہریوں کے لیے سستے داموں تازہ سبزیاں، پھل اور روزمرہ استعمال کی اشیاء خریدنے کے مواقع مزید محدود ہو گئے ہیں۔

ہفتہ وار بازاروں کو شہری بالخصوص متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے افراد مہنگائی کے مقابلے میں ریلیف کا اہم ذریعہ سمجھتے ہیں۔ ان بازاروں کی مسلسل بندش سے شہریوں کو عام مارکیٹوں سے نسبتاً مہنگے داموں خریداری کرنا پڑ رہی ہے۔

الیونتھ ایونیو کی تعمیر کے لیے جی ٹین اتوار بازار اور خواتین بازار بند کر دیے گئے (تصویر 3)

الیونتھ ایونیو کی تعمیر اسلام آباد کے انفراسٹرکچر اور ٹریفک نظام کی بہتری کے حوالے سے اہم منصوبہ ہے، تاہم شہری حلقوں میں یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے بازار بند کیے جانے کے بعد شہریوں کو سستی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے متبادل انتظامات کب کیے جائیں گے۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ہفتہ وار بازاروں کی بندش کے بجائے انہیں کسی مناسب متبادل مقام پر منتقل کیا جائے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ عوامی سہولت اور کم آمدنی والے طبقے کے معاشی مفادات کا بھی تحفظ کیا جا سکے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں