مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے صحافی ندھی رازدان سے شادی کرلی، سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کردیں
مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے صحافی ندھی رازدان سے شادی کرلی، سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کردیں
*سرینگر (3D Media)* مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے معروف بھارتی صحافی ندھی رازدان سے شادی کرلی، دونوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرکے اپنی نئی زندگی کے آغاز کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر عبداللہ اور ندھی رازدان کی شادی 30 اکتوبر کو ہوئی، جبکہ عمر عبداللہ نے ہفتے کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ایک نئے سفر کا آغاز گزشتہ روز ہوا‘‘۔
صحافی ندھی رازدان نے بھی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے عمر عبداللہ کی پوسٹ پر دلچسپ انداز میں جواب دیا اور لکھا ’’It’s done bro‘‘۔
رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں عمر عبداللہ کے والد اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ، والدہ مولی عبداللہ اور دیگر اہل خانہ بھی شریک تھے، جبکہ ندھی رازدان کے والدین بھی تقریب میں موجود تھے۔
واضح رہے کہ عمر عبداللہ کی پہلی اہلیہ پائل عبداللہ سے شادی رواں سال جولائی میں سپریم کورٹ کے ذریعے باہمی رضامندی سے ختم ہوئی تھی۔ دونوں کے دو بیٹے ہیں۔
عمر عبداللہ کی عمر 56 سال جبکہ ندھی رازدان کی عمر 49 سال بتائی جاتی ہے۔ ندھی رازدان بھارت کی معروف صحافی ہیں اور طویل عرصے تک این ڈی ٹی وی سے وابستہ رہی ہیں۔
