مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 19°C
ہفتہ، 31 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.78 EUR/PKR 309.05 GBP/PKR 370.48 سونا/تولہ (عالمی) 402,337 PKR Bitcoin $77,305 USD/PKR 276.78 EUR/PKR 309.05 GBP/PKR 370.48 سونا/تولہ (عالمی) 402,337 PKR Bitcoin $77,305
قومی

تم انتہائی گھٹیا ہو، اپنی صحت ٹھیک کرو، صحت سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ صحافی پر برس پڑے

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
تم انتہائی گھٹیا ہو، اپنی صحت ٹھیک کرو، صحت سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ صحافی پر برس پڑے
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

تم انتہائی گھٹیا ہو، اپنی صحت ٹھیک کرو، صحت سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ صحافی پر برس پڑے

*واشنگٹن (3D Media)* امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صحت سے متعلق سوال پوچھنے پر صحافی پر برس پڑے، اسے انتہائی گھٹیا قرار دیتے ہوئے اپنی جسمانی حالت بہتر بنانے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خبر رساں ادارے رائٹرز کے صحافی جیکب بوگیج کے درمیان 29 اکتوبر کو ہونے والی گفتگو اس وقت تلخ ہوگئی جب صحافی نے صدر سے انتخابی جلسوں کے لیے اپنے دورے منسوخ کرنے اور ان کی صحت سے متعلق سوال کیا۔

صحافی نے دریافت کیا کہ کیا مسلسل انتخابی سرگرمیوں اور تھکاوٹ یا صحت کے مسائل کے باعث انہوں نے کنساس اور آئیووا کے دورے منسوخ کیے ہیں؟

اس سوال پر صدر ٹرمپ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صحافی کو مخاطب کیا اور کہا کہ تم انتہائی گھٹیا ہو، اپنی جسمانی حالت بہتر کرو، تمہاری حالت بہت خراب دکھائی دیتی ہے۔

ٹرمپ نے صحافی کے ادارے رائٹرز پر بھی تنقید کی اور اپنی صحت کے حوالے سے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے کنساس اور آئیووا میں انتخابی جلسوں میں شرکت کے پروگرام منسوخ کیے تھے، جس کے بعد ان کی صحت اور انتخابی مصروفیات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔ صحافی کے ساتھ صدر کی تلخ کلامی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ واقعہ عالمی میڈیا میں بھی زیر بحث ہے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں