مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 18°C
ہفتہ، 31 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.78 EUR/PKR 309.05 GBP/PKR 370.48 سونا/تولہ (عالمی) 402,337 PKR Bitcoin $77,513 USD/PKR 276.78 EUR/PKR 309.05 GBP/PKR 370.48 سونا/تولہ (عالمی) 402,337 PKR Bitcoin $77,513
قومی

ریلوے میں ہنگامی حالت نافذ، 31 دسمبر تک افسران کی چھٹیاں منسوخ، اتوار کو بھی فیلڈ میں ڈیوٹی لازم قرار

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
ریلوے میں ہنگامی حالت نافذ، 31 دسمبر تک افسران کی چھٹیاں منسوخ، اتوار کو بھی فیلڈ میں ڈیوٹی لازم قرار
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

ریلوے میں ہنگامی حالت نافذ، 31 دسمبر تک افسران کی چھٹیاں منسوخ، اتوار کو بھی فیلڈ میں ڈیوٹی لازم قرار

لاہور: پاکستان ریلویز میں ٹرین آپریشن کو محفوظ بنانے اور حفاظتی انتظامات مؤثر کرنے کے لیے 31 دسمبر 2026 تک ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ فیلڈ افسران کی آئندہ تین ماہ کے لیے تمام چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں اتوار کے روز بھی فیلڈ میں موجود رہ کر ٹرین آپریشن کی نگرانی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہدایت پر پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور سے جاری احکامات کے مطابق ریلوے افسران کو اپنے سرکاری امور کے سلسلے میں دوسرے شہروں کے دوروں کے لیے ٹرین کے ذریعے سفر کرنا ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد ریلوے کے عملی نظام کا براہ راست جائزہ لینا، انتظامی نگرانی بہتر بنانا اور حفاظتی اقدامات میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرنا ہے۔

نئے احکامات کے تحت سول اور مکینیکل شعبوں کے چیف انجینئرز اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی اور متعلقہ امور پر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ وزارت ریلوے کو بھجوائیں گے، جبکہ سیفٹی ہیڈ سے بھی روزانہ رپورٹ طلب کر لی گئی ہے تاکہ ٹرین آپریشن کے حفاظتی انتظامات کی مسلسل نگرانی کی جا سکے اور کسی بھی ممکنہ غفلت یا کوتاہی پر فوری کارروائی ممکن ہو۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق مسافروں کو محفوظ ترین سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ریلوے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ دفاتر تک محدود رہنے کے بجائے فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور ٹرین آپریشن کی نگرانی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں