مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
منگل، 13 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.92 EUR/PKR 309.35 GBP/PKR 366.00 سونا/تولہ 434,475 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,157 USD/PKR 276.92 EUR/PKR 309.35 GBP/PKR 366.00 سونا/تولہ 434,475 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,157
قومی

معروف مصنف عمران ملک کی ڈی جی ریجنل سروسز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ملاقات، تعلیمی نظام پر تبادلہ خیال

📅 منگل، 13 اکتوبر 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
معروف مصنف عمران ملک کی ڈی جی ریجنل سروسز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ملاقات، تعلیمی نظام پر تبادلہ خیال (تصویر 1)
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

معروف مصنف عمران ملک کی ڈی جی ریجنل سروسز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ملاقات، تعلیمی نظام پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: معروف مصنف، کالم نگار اور سابق سفارتکار عمران ملک نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز ملک توقیر احمد سے ملاقات کی، جس میں ملک کے تعلیمی نظام، فاصلاتی تعلیم کے فروغ اور طلبہ کو معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

معروف مصنف عمران ملک کی ڈی جی ریجنل سروسز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ملاقات، تعلیمی نظام پر تبادلہ خیال (تصویر 2)

ملاقات کے دوران تعلیم کے شعبے میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ حکمت عملی اپنانے، علم و تحقیق کے فروغ اور نوجوان نسل میں مطالعے کے رجحان کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر تعلیمی اداروں اور اہلِ قلم کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے اور علمی و فکری سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر عمران ملک نے اپنی تصنیف ’’کورونا وائرس کوویڈ 19‘‘ ملک توقیر احمد کو پیش کی۔ کتاب میں کورونا وائرس اور کووڈ 19 سے متعلق موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

ملاقات کو علمی و ادبی روابط کے فروغ اور تعلیم کے شعبے میں باہمی تبادلہ خیال کے حوالے سے اہم قرار دیا گیا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں