مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 429,195 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,248 USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 429,195 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,248
قومی

نواز شریف چار روزہ نجی دورے پر سنگاپور اور چین روانہ

📅 پیر، 31 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
نواز شریف چار روزہ نجی دورے پر سنگاپور اور چین روانہ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

نواز شریف چار روزہ نجی دورے پر سنگاپور اور چین روانہ

لاہور، 31 اگست: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف چار روزہ نجی دورے پر سنگاپور اور چین روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے پہلے سنگاپور پہنچیں گے، جہاں مختصر قیام کے بعد وہ چین روانہ ہوں گے۔ ان کے ہمراہ صاحبزادے حسن نواز شریف، حسین نواز شریف، چوہدری راحیل منیر اور ڈاکٹر عدنان بھی موجود ہیں۔

روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر نواز شریف کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اہم ملاقات بھی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت وزیراعظم کے دورۂ کرغزستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ وزیراعظم نے مختلف معاملات پر پارٹی صدر سے رہنمائی بھی حاصل کی۔

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست سے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔ اجلاس 31 اگست اور یکم ستمبر کو منعقد ہو رہا ہے، جس کے بعد پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی ایک سالہ گردشی صدارت سنبھالے گا۔

دستیاب معلومات کے مطابق نواز شریف کا دورہ نجی نوعیت کا ہے۔ وہ سنگاپور میں مختصر قیام کے بعد چین جائیں گے

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں