مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 429,195 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,248 USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 429,195 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,248
قومی

تھر کول مائنز سے نیو چھور تک 105 کلومیٹر طویل نئی ریلوے لائن بچھائی جا رہی ہے، ایف ڈبلیو او کی حنیف عباسی کو بریفنگ

📅 پیر، 31 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
تھر کول مائنز سے نیو چھور تک 105 کلومیٹر طویل نئی ریلوے لائن بچھائی جا رہی ہے، ایف ڈبلیو او کی حنیف عباسی کو بریفنگ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

تھر کول مائنز سے نیو چھور تک 105 کلومیٹر طویل نئی ریلوے لائن بچھائی جا رہی ہے، ایف ڈبلیو او کی حنیف عباسی کو بریفنگ

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی سے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عبدالصمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملاقات کی جس میں تھر کول ریلوے کنکٹیویٹی منصوبے پر جاری تعمیراتی کام، پیشرفت اور اس کی بروقت تکمیل کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ڈی جی ایف ڈبلیو او نے وفاقی وزیر کو منصوبے کے تکنیکی اور تعمیراتی پہلوؤں پر جامع بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت تھر کول مائنز سے نیو چھور تک 105 کلومیٹر طویل نئی ریلوے لائن بچھائی جا رہی ہے جبکہ بن قاسم سے پورٹ قاسم تک تقریباً 9 کلومیٹر طویل ڈبل ٹریک کی تعمیر اور کوئلہ اتارنے (ان لوڈنگ) کی جدید ترین سہولیات کی فراہمی بھی اس اہم منصوبے کا حصہ ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ تھر کول ریلوے کنکٹیویٹی منصوبہ قومی معیشت اور توانائی کے شعبے کے استحکام کے لئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے، یہ منصوبہ تھر کے مقامی کوئلے کے ذخائر کو براہِ راست قومی ریلوے نیٹ ورک اور پورٹ قاسم سے منسلک کرے گا جس کے نتیجے میں پاور پلانٹس اور صنعتی یونٹس تک کوئلے کی محفوظ، تیز رفتار اور انتہائی کم لاگت ترسیل ممکن ہو سکے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے ملکی سطح پر مہنگے درآمدی کوئلے پر انحصار نمایاں حد تک کم ہوگا اور مقامی قدرتی وسائل کے مؤثر استعمال کو بھرپور فروغ ملے گا جس سے ملکی زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔ وفاقی وزیر نے منصوبے کے تمام مراحل کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں