مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 429,195 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,248 USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 429,195 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,248
قومی

پاکستان ثالثی عدالت کے متفقہ فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے، نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار

📅 پیر، 31 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
پاکستان ثالثی عدالت کے متفقہ فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے، نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

پاکستان ثالثی عدالت کے متفقہ فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے، نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے آج ثالثی عدالت (Court of Arbitration) کی جانب سے متفقہ طور پر دیئے گئے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ’’التواء میں رکھنے‘‘ کی غیر قانونی کوشش کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے اس بات کی توثیق کی گئی ہے کہ معاہدہ بدستور مکمل طور پر نافذالعمل اور دونوں فریقین کے لیے پابند ہے۔سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے اس مستقل موقف کی تائید کرتا ہے کہ کسی بھی پابند بین الاقوامی معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں کیا جا سکتا۔ بھارت پر لازم ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنی تمام ذمہ داریوں اور تنازعات کے حل کے لیے قائم طریقہ کار کے تحت آنے والے پابند فیصلوں پر مکمل طور پر عمل کرے۔پاکستان ان شاء اللہ سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے مضبوطی سے پرعزم رہے گا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں