مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 428,364 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,032 USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 428,364 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,032
قومی

پاکستان اور ایران خطے میں امن کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

📅 پیر، 31 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
پاکستان اور ایران خطے میں امن کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

پاکستان اور ایران خطے میں امن کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

بشکیک : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران برادر ہمسایہ ممالک ہیں،خطے میں امن کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو جمہوریہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادر ہمسایہ ممالک ہیں جب بھی ہماری ملاقات ہوتی ہے انتہائی اطمینان اور خوشی کا باعث بنتی ہے کہ دو بھائی آپس میں مل رہے ہیں اور اہم امور پر تبادلہ خیال ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادر ممالک کی حیثیت سے خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے اور موجودہ صورتحال میں کشیدگی کم کرنے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں