مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 428,364 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,032 USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 428,364 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,032
قومی

نیئر حسین بخاری اور مرتضیٰ سولنگی کا نیپال کے سفارتخانے کا دورہ، صدر اور پاکستانی عوام کی جانب سے اظہار تعزیت

📅 پیر، 31 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
نیئر حسین بخاری اور مرتضیٰ سولنگی کا نیپال کے سفارتخانے کا دورہ، صدر اور پاکستانی عوام کی جانب سے اظہار تعزیت
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

نیئر حسین بخاری اور مرتضیٰ سولنگی کا نیپال کے سفارتخانے کا دورہ، صدر اور پاکستانی عوام کی جانب سے اظہار تعزیت

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر سینیٹ کے سابق چیئرمین سید نیئر حسین بخاری اور صدرِ مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے اسلام آباد میں نیپال کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور گزشتہ ہفتے چین۔نیپال سرحد کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیئر پھٹنے کے نتیجے میں آنے والے شدید سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان اور تباہی پر صدرِ مملکت اور پاکستانی عوام کی جانب سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں نیپال کی سفیر ریتا دھیتال نے ان کا استقبال کیا اور اس مشکل وقت میں نیپال کے ساتھ حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے اظہارِ یکجہتی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ سید نیئر حسین بخاری اور مرتضیٰ سولنگی نے وزیٹرز بک میں اپنے تعزیتی تاثرات درج کیے اور نیپال کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں