مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 427,285 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,758 USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 427,285 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,758
قومی

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے لاہور سے روانہ

📅 پیر، 31 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے لاہور سے روانہ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے لاہور سے روانہ

لاہور، 31 اگست: پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے دورے کے لیے لاہور سے روانہ ہوگئی۔ قومی انڈر 19 ٹیم براستہ دبئی انگلینڈ پہنچے گی جہاں وہ میزبان انگلینڈ کے خلاف یوتھ ٹیسٹ اور چار یوتھ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ انڈر 19 ٹیموں کے درمیان واحد یوتھ ٹیسٹ 2 سے 5 ستمبر تک ارونڈل کاسل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچز پر مشتمل یوتھ ون ڈے سیریز 9 سے 16 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ ارونڈل، دوسرا گلڈ فورڈ جبکہ آخری دو میچز ورمزلے میں کھیلے جائیں گے۔

دورہ انگلینڈ پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور تجربہ حاصل کرنے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں