مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 427,192 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,800 USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 427,192 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,800
قومی

پاکستان اور ترکیہ کا اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کا آئندہ اجلاس جلد بلانے پر اتفاق

📅 پیر، 31 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
پاکستان اور ترکیہ کا اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کا آئندہ اجلاس جلد بلانے پر اتفاق
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

پاکستان اور ترکیہ کا اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کا آئندہ اجلاس جلد بلانے پر اتفاق

استنبول، 30 اگست: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے استنبول میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی، سکیورٹی اور ثقافتی شعبوں میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مسلسل استحکام اور توسیع پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات میں پاکستان۔ترکیہ اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل (HLSCC) کے فریم ورک کے تحت ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں وزرائے خارجہ نے کونسل کے آئندہ اجلاس کا جلد انعقاد کرنے پر اتفاق کیا۔

دونوں جانب سے علاقائی اور عالمی اہمیت کے حامل امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے قریبی تعاون اور رابطہ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

خصوصی سیکریٹری (اقوام متحدہ) نبیل منیر، ڈائریکٹر جنرل (اقوام متحدہ) عمر صدیق، فرسٹ سیکریٹری قاضی سلیم اور وزیر خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر آغا حنین بھی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ ملاقات میں شریک تھے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں