مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 427,192 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,800 USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 427,192 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,800
قومی

او آئی سی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، افتخار علی ملک

📅 پیر، 31 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
او آئی سی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، افتخار علی ملک
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

او آئی سی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، افتخار علی ملک

لاہور: سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے او آئی سی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرمایہ کاری، تجارت، تعلیم، ہنرمندی، کاروباری مواقع اور انسانی وسائل کی ترقی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ اتوار کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ او آئی سی رکن ممالک کے مشترکہ وسائل، وسیع منڈیاں اور انسانی سرمایہ باہمی سرمایہ کاری اور مشترکہ کاروباری منصوبوں کے لیے وسیع مواقع فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانی نجی شعبہ برادر اسلامی ممالک کے ساتھ سرحد پار سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبوں، کاروباری روابط اور ٹیکنالوجی شراکت داری کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ او آئی سی ممالک کے درمیان تعاون روایتی تجارت تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ تعلیم، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، جدت اور ہنرمند افرادی قوت جیسے شعبوں تک وسیع کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے حکومتوں، سرمایہ کاری اداروں، جامعات اور نجی شعبے کے درمیان مضبوط شراکت داری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت، بڑی مارکیٹ، نوجوان آبادی، قدرتی وسائل اور سرمایہ کاری کے مواقع اسلامی ممالک کے سرمایہ کاروں کے لیے نمایاں کشش رکھتے ہیں۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں