مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 427,192 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,800 USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 427,192 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,800
قومی

سعودی درآمد کنندگان پاکستانی غذائی مصنوعات کی درآمد میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں، سیف الرحمان

📅 پیر، 31 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
سعودی درآمد کنندگان پاکستانی غذائی مصنوعات کی درآمد میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں، سیف الرحمان
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

سعودی درآمد کنندگان پاکستانی غذائی مصنوعات کی درآمد میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں، سیف الرحمان

لاہور: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کا دورہ کرنے والے پاکستانی فوڈ وفد کو سعودی کاروباری حلقوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے، جبکہ سعودی درآمد کنندگان نے پاکستانی معیاری غذائی مصنوعات کی درآمد میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ وفد کے سربراہ سیف الرحمان نے بتایا کہ سعودی عرب کی بڑھتی ہوئی صارف مارکیٹ پاکستانی فوڈ ایکسپورٹرز کے لیے وسیع مواقع فراہم کرتی ہے۔ وفد نے معروف درآمد کنندگان، ڈسٹری بیوٹرز، ریٹیلرز اور کاروباری گروپس سے ملاقاتیں کیں اور پاکستانی فوڈ پراسیسنگ کی صلاحیتوں اور مسابقتی برآمدی استعداد سے آگاہ کیا۔ سعودی کاروباری حلقوں نے پاکستانی چاول، پھلوں، سبزیوں، پراسیسڈ فوڈز، زیاء اسنیکس، کنفیکشنری، مصالحہ جات اور دیگر ویلیو ایڈڈ مصنوعات میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔ دونوں جانب نے براہ راست کاروباری روابط، دوطرفہ تجارت کے فروغ اور پائیدار تجارتی شراکت داریوں کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں