مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 427,192 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,800 USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 427,192 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,800
قومی

گوجرانوالہ چیمبر الیکشن: سٹین لیس سٹیل ایسوسی ایشن ون یونٹی وژن گروپ کی حمایت میں متحرک

📅 اتوار، 30 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
گوجرانوالہ چیمبر الیکشن: سٹین لیس سٹیل ایسوسی ایشن ون یونٹی وژن گروپ کی حمایت میں متحرک
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

گوجرانوالہ چیمبر الیکشن: سٹین لیس سٹیل ایسوسی ایشن ون یونٹی وژن گروپ کی حمایت میں متحرک

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے سلسلے میں سٹین لیس سٹیل ایسوسی ایشن بھی متحرک ہوگئی، ایسوسی ایشن رہنماؤں نے ون یونٹی وژن گروپ کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے اور انتخابی مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں چیئرمین وژن گروپ حاجی نعمان الحق پھلروان کی زیرِ صدارت گروپ قائدین اور سٹین لیس سٹیل ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں فیاض بھٹی، جاوید بٹ، ملک امجد، تنویر بٹ، جمشید خان، رحمان الحق پھلروان، اویس بٹ، شیخ اسلام، ملک عثمان، برہان یونس اور دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں چیمبر انتخابات کے حوالے سے انتخابی حکمتِ عملی اور ون یونٹی وژن گروپ کی کامیابی کے لیے مختلف امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر حاجی نعمان الحق پھلروان نے کہا کہ اجلاس میں تمام رہنماؤں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ گوجرانوالہ چیمبر کے انتخابات میں ون یونٹی وژن گروپ کی کامیابی کے لیے سٹین لیس سٹیل ایسوسی ایشن کا ہر رکن بھرپور کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیمبر انتخابات میں سٹیل ایسوسی ایشن مکمل اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ میدان میں اترے گی جبکہ ون یونٹی وژن گروپ کی کامیابی کے لیے سٹیل کے شعبے سے وابستہ رہنماؤں اور کاروباری افراد کا کردار مثالی ہوگا۔

حاجی نعمان الحق پھلروان نے مزید کہا کہ چیمبر الیکشن کے سلسلے میں سٹیل مارکیٹوں سمیت مختلف تجارتی و کاروباری وفود سے ملاقاتوں کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا ہے۔ وژن گروپ کے قائدین ون یونٹی وژن گروپ کی کامیابی کے لیے بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سٹیل کے کاروبار سے وابستہ افراد نے ون یونٹی وژن گروپ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ چیمبر انتخابات میں ان کے گروپ کو کامیابی حاصل ہوگی۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں