مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 427,192 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,800 USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 427,192 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,800
قومی

سی پی او گوجرانوالہ کا واسا ہیڈ آفس کا دورہ، ڈیفالٹرز کے خلاف فوری مقدمات درج کرنے کی ہدایت

📅 اتوار، 30 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
سی پی او گوجرانوالہ کا واسا ہیڈ آفس کا دورہ، ڈیفالٹرز کے خلاف فوری مقدمات درج کرنے کی ہدایت (تصویر 1)
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

سی پی او گوجرانوالہ کا واسا ہیڈ آفس کا دورہ، ڈیفالٹرز کے خلاف فوری مقدمات درج کرنے کی ہدایت

گوجرانوالہ، 30 اگست: چیئرمین واسا گوجرانوالہ عمر فاروق ڈار کی خصوصی دعوت پر سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر غیاث گل نے واسا ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور ایم ڈی واسا عبدالوحید سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر واسا افسران اور عملے نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران سی پی او ڈاکٹر غیاث گل نے واسا میں نئے تعینات ہونے والے ڈرائیورز میں گاڑیوں کی چابیاں بھی تقسیم کیں۔ انہوں نے واسا کے فیلڈ آپریشنز اور شہریوں کو بہتر سروسز کی فراہمی کے لیے جاری اقدامات کو سراہا۔

ملاقات کے دوران ایم ڈی واسا عبدالوحید نے سی پی او کو واسا کے صارفین کی جانب سے واجب الادا اور زیرِ التوا بلوں اور ڈیفالٹرز سے ریکوری میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ واسا کی جانب سے تقریباً 400 ڈیفالٹرز کے خلاف مختلف تھانوں میں استغاثے جمع کروائے جا چکے ہیں، تاہم بروقت کارروائی نہ ہونے کے باعث ریکوری کا عمل متاثر ہو رہا ہے۔

سی پی او گوجرانوالہ کا واسا ہیڈ آفس کا دورہ، ڈیفالٹرز کے خلاف فوری مقدمات درج کرنے کی ہدایت (تصویر 2)

ایم ڈی واسا کی بریفنگ پر سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر غیاث گل نے متعلقہ پولیس افسران اور تھانوں کو ہدایت کی کہ واسا کے ڈیفالٹرز کے خلاف قانون کے مطابق فوری طور پر مقدمات درج کیے جائیں اور زیرِ التوا درخواستوں پر مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

سی پی او نے کہا کہ واسا ڈیفالٹرز سے ریکوری کے عمل میں گوجرانوالہ پولیس واسا کو ہر ممکن قانونی تعاون اور مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے واجب الادا بلوں کی وصولی کے لیے قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر چیئرمین واسا عمر فاروق ڈار اور ایم ڈی واسا عبدالوحید نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، واسا کی کارکردگی میں مزید بہتری اور ادارے کے واجبات کی بروقت وصولی کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہترین سروسز کی فراہمی اور ادارے کے نظام کو مزید مؤثر بنانا واسا گوجرانوالہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تقریب میں واسا اتحاد یونین گوجرانوالہ کے صدر محمد اسحاق میئو، واسا کے افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں