مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 425,220 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,430 USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 425,220 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,430
قومی

وزیراعظم شہباز شریف کی بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

📅 جمعہ، 28 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
تصویر
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

وزیراعظم شہباز شریف کی بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی فتح کا سہرا پارٹی قیادت بالخصوص میاں محمد نواز شریف اور پارٹی کارکنان کی محنت کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور بہتر معیار زندگی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں جمہوری عمل کا تسلسل خوش آئند ہے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں