مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 424,825 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,355 USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 424,825 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,355
قومی

وزیراعظم شہباز شریف کا نیپالی ہم منصب کو ٹیلی فون، مشکل کی گھڑی میں ہرممکن تعاون اور امداد کی پیشکش

📅 جمعہ، 28 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
وزیراعظم شہباز شریف کا نیپالی ہم منصب کو ٹیلی فون، مشکل کی گھڑی میں ہرممکن تعاون اور امداد کی پیشکش
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

وزیراعظم شہباز شریف کا نیپالی ہم منصب کو ٹیلی فون، مشکل کی گھڑی میں ہرممکن تعاون اور امداد کی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے نیپال کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں ہرممکن تعاون اور امداد کی پیشکش کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیپال کے وزیراعظم بالندر شاہ کو ٹیلی فون کیا۔ وزیراعظم نے نیپال میں حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے نیپال کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں ہرممکن تعاون اور امداد کی پیشکش کی۔ وزیر اعظم نے اپنے نیپالی ہم منصب کو بتایا کہ پاکستان امدادی سرگرمیوں میں معاونت کے لیے نیپال کو ہنگامی امدادی سامان بھیج رہا ہے۔ نیپال کے وزیراعظم بالندر شاہ نے ٹیلی فون کرنے اور قدرتی آفت کے بعد پاکستان کی جانب سے یکجہتی اور حمایت کے اظہار پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے امداد کی فراخدلانہ پیشکش پر بھی اظہار تشکر کیا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں