مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 424,825 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,355 USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 424,825 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,355
قومی

وزیر اعظم شہباز شریف کا ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر دکھ کا اظہار

📅 جمعہ، 28 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
وزیر اعظم شہباز شریف کا ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر دکھ کا اظہار
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

وزیر اعظم شہباز شریف کا ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر دکھ کا اظہار

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو ’’ایکس ‘‘پر اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں ہیرالڈ پنجم کے انتقال کی خبر سے گہرا دکھ ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ حکومت اور عوام پاکستان کی جانب سے شاہی خاندان اور ناروے کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے میں جبکہ ناروے اس عظیم سانحے پر سوگوار ہے، پاکستان کے عوام سوگوار خاندان اور اپنے نارویجن دوستوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہیرالڈ پنجم نے اپنی زندگی قوم کی خدمت کیلئے وقف کی جسے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہماری نیک خواہشات ناروے کے عوام کے ساتھ ہیں۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں