مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 425,365 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,997 USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 425,365 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,997
قومی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول سے ملاقات

📅 جمعہ، 28 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول سے ملاقات
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول سے ملاقات، اہم علاقائی اور عالمی سلامتی سے متعلق پیشرفت پر تبادلہ خیال اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سرکاری دورے کے دوران جمعرات کو لندن میں برطانوی قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول سے ملاقات کی،دونوں رہنمائوں نے جنوبی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال سمیت اہم علاقائی اور عالمی سلامتی سے متعلق پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا ۔ جمعرات کو دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان انسدادِ دہشت گردی اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کا بھی جائزہ لیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں پر زور دیا۔ دونوں فریقین نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر قریبی مشاورت جاری رکھنے اور انسدادِ دہشت گردی، انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور باہمی سلامتی سے متعلق دیگر شعبوں میں پاکستان اور برطانیہ کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں