مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 425,365 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,997 USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 425,365 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,997
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا چین کی معروف ٹائرن وزڈم ڈیری کمپنی کا دورہ

📅 جمعرات، 27 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا چین کی معروف ٹائرن وزڈم ڈیری کمپنی کا دورہ (تصویر 1)
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا چین کی معروف ٹائرن وزڈم ڈیری کمپنی کا دورہ

بیجنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چین کے معروف ٹائرن وزڈم ڈیری ورکس کے دورے کے دوران جدید ڈیری فارمنگ، ملک پروسیسنگ اور لائیو سٹاک کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا مشاہدہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا چین کی معروف ٹائرن وزڈم ڈیری کمپنی کا دورہ (تصویر 2)

چین کے صوبہ سنکیانگ میں ٹائرن وزڈم ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر کمپنی کے حکام نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ادارے کے مختلف شعبوں، آپریشنز اور ڈیری پروسیسنگ کی جدید سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا چین کی معروف ٹائرن وزڈم ڈیری کمپنی کا دورہ (تصویر 3)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کمپنی میں جدید ڈیری فارمنگ اور دودھ کی پروسیسنگ کے لیے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کا جائزہ لیا اور لائیو سٹاک کے شعبے میں جدید طریقہ کار اور ٹیکنالوجی کے استعمال میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا چین کی معروف ٹائرن وزڈم ڈیری کمپنی کا دورہ (تصویر 4)

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے چین کے اشتراک سے پنجاب میں جدید ملک و ڈیری پروسیسنگ پراجیکٹ کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جدید ٹیکنالوجی اور تجربے سے استفادہ کرتے ہوئے پنجاب میں ڈیری اور لائیو سٹاک کے شعبے کو مزید ترقی دی جا سکتی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ جدید ڈیری فارمنگ اور ملک پروسیسنگ کے منصوبے پنجاب کے لائیو سٹاک شعبے کی ترقی اور دیہی معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ چین کے اشتراک سے جدید ڈیری پروسیسنگ پراجیکٹ کا قیام پنجاب میں اس شعبے کی ترقی کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیری فارمنگ اور دودھ کی پروسیسنگ کے نظام کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور چین کے تجربات سے استفادہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں