مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 427,638 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,545 USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 427,638 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,545
قومی

وزیراعظم کا پمز ہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت پر برہمی کا اظہار ، وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

📅 بدھ، 26 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 1 منٹ
وزیراعظم کا پمز ہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت پر برہمی کا اظہار ، وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

وزیراعظم کا پمز ہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت پر برہمی کا اظہار ، وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پمز ہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے واقعہ پرمتعلقہ افسران پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،وزیراعظم نے واقعہ پر متعلقہ افسران پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔وزیراعظم نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی،سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان کمیٹی کے سربراہ ہوں گے،دیگر ممبران میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر بیرسٹر نبیل اعوان شامل ہیں۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں