مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعرات، 8 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 426,725 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,216 USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 426,725 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,216
قومی

مصنوعی ذہانت میں بنیادی تحقیق اور مقامی الگورتھمز پر توجہ دینا ناگزیر ہے، میاں کاشف اشفاق

📅 اتوار، 23 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
مصنوعی ذہانت میں بنیادی تحقیق اور مقامی الگورتھمز پر توجہ دینا ناگزیر ہے، میاں کاشف اشفاق
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

مصنوعی ذہانت میں بنیادی تحقیق اور مقامی الگورتھمز پر توجہ دینا ناگزیر ہے، میاں کاشف اشفاق

لاہور، 23 اگست: پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق، تمغہ امتیاز، نے کہا ہے کہ پاکستان کو مصنوعی ذہانت (AI) میں عالمی سطح پر قائدانہ کردار حاصل کرنے کے لیے غیر ملکی ٹولز کے استعمال تک محدود رہنے کے بجائے بنیادی تحقیق، مقامی الگورتھمز اور جدید ٹیکنالوجی کی تیاری پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت نے عالمی کاروباری منظرنامے کو تیزی سے تبدیل کردیا ہے، اس لیے پاکستانی کمپنیوں کو مقامی اور عالمی ضروریات کے مطابق جدید اے آئی حل اور ایپلی کیشنز تیار کرنی چاہئیں۔ میاں کاشف اشفاق نے یونیورسٹیوں، تحقیقی اداروں، ٹیکنالوجی کمپنیوں اور کارپوریٹ سیکٹر کے درمیان تعاون، تحقیق و ترقی میں سرمایہ کاری، خصوصی تربیت اور نوجوانوں کے لیے کاروباری مواقع بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان عالمی اے آئی معیشت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، جبکہ مقامی تحقیق اور جدت نہ صرف کارپوریٹ پیداواری صلاحیت بڑھائے گی بلکہ ٹیکنالوجی کی برآمدات میں اضافے اور پاکستان کو عالمی اے آئی مارکیٹ میں مسابقتی مقام دلانے میں بھی مدد دے گی۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں