مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعرات، 8 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 428,042 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,374 USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 428,042 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,374
قومی

آٹھواں ٹریٹ ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ اختتام پذیر، ایران کی پہلی پوزیشن، پاکستان پومزے میں فاتح

📅 جمعہ، 21 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
آٹھواں ٹریٹ ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ اختتام پذیر، ایران کی پہلی پوزیشن، پاکستان پومزے میں فاتح (تصویر 1)
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

آٹھواں ٹریٹ ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ اختتام پذیر، ایران کی پہلی پوزیشن، پاکستان پومزے میں فاتح

لاہور، 21 اگست (رپورٹ: محمد اقبال ہارپر): آٹھویں ٹریٹ ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ ایشیا ریجن 2026 کے دلچسپ مقابلے لاہور میں اختتام پذیر ہوگئے۔ سینئر کیوروگی کیٹیگری میں ایران نے پہلی، کوریا نے دوسری اور قازقستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ پومزے کیٹیگری میں پاکستان نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

جناح سپورٹس کمپلیکس لاہور کینٹ میں منعقدہ سینئر کیوروگی کے 16 ویٹ کیٹیگریز کے مقابلوں میں ایران نے 7 گولڈ، ایک سلور اور 8 برانز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کوریا نے 5 گولڈ، 4 سلور اور 6 برانز میڈلز کے ساتھ دوسری جبکہ قازقستان نے 2 گولڈ اور 3 برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

آٹھواں ٹریٹ ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ اختتام پذیر، ایران کی پہلی پوزیشن، پاکستان پومزے میں فاتح (تصویر 2)

ازبکستان چوتھے، تھائی لینڈ پانچویں، اردن چھٹے، سعودی عرب ساتویں، روس آٹھویں جبکہ پاکستان نویں نمبر پر رہا۔

پومزے کیٹیگری میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 گولڈ، 3 سلور اور 9 برانز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کوریا 3 گولڈ اور ایک سلور میڈل کے ساتھ دوسرے جبکہ ایران ایک گولڈ، 3 سلور اور 3 برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ افغانستان چوتھے، مصر پانچویں اور سری لنکا چھٹے نمبر پر رہا۔

ایونٹ کے آخری روز پیرا اتھلیٹس کے مقابلے بھی منعقد ہوئے۔

تقریب کے اختتام پر چیئرمین پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل وسیم احمد جنجوعہ، ایشین تائیکوانڈو یونین کے وائس پریزیڈنٹ رجندر موتو سامی، ہاکی لیجنڈ منظور الحسن اور اسپانسرز کے نمائندوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات اور میڈلز تقسیم کیے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں