مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعرات، 8 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 428,905 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,459 USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 428,905 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,459
قومی

سہیل آفریدی کا حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان

📅 جمعہ، 21 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
سہیل آفریدی کا حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

سہیل آفریدی کا حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرکے صرف تین ججز نہیں بلکہ پوری عدلیہ کی توہین کی گئی ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کا گزشتہ روز کا رویہ درست نہیں تھا۔ اگر عدلیہ انصاف نہیں کرے گی اور اپنے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کروا سکتی تو عام پاکستانی کہاں جائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے سوال اٹھایا کہ حکومت اتنی ہٹ دھرمی کیوں کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت ٹھیک ہو یا نہ ہو، عدالتی فیصلے پر بہرحال عمل درآمد ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے سے عدلیہ کی ساکھ متاثر ہوتی ہے، اس لیے حکومت کے طرز عمل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔

سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کے معاملے کو قانونی فورم پر اٹھایا جائے گا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں