مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعرات، 8 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 428,905 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,459 USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 428,905 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,459
قومی

بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی اور واپسی افسوسناک، توقع نہیں تھی: بیرسٹر گوہر

📅 جمعہ، 21 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی اور واپسی افسوسناک، توقع نہیں تھی: بیرسٹر گوہر
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی اور واپسی افسوسناک، توقع نہیں تھی: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی اور بعد ازاں اڈیالہ جیل واپسی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ ہوا وہ انتہائی بدقسمتی ہے اور اس کی توقع نہیں تھی۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل واضح تھا اور بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرکے وہاں رکھنا عدالتی فیصلے کے تحت لازم تھا۔ انہیں توقع نہیں تھی کہ بانی پی ٹی آئی کو کسی دوسرے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے میں کوئی ابہام تھا تو اس حوالے سے نظرثانی کی درخواست دائر کی جا سکتی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی نہیں چاہتا کہ مسائل کا حل نکلے، تاہم سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے ہی نکالا جانا چاہیے۔

انہوں نے موجودہ صورتحال کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی معاملات کو مزید پیچیدہ بنانے کے بجائے مذاکرات اور سیاسی عمل کے ذریعے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں