مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعرات، 8 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 430,214 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,037 USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 430,214 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,037
قومی

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

📅 جمعرات، 20 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی خواتین، ٹیکنوکریٹس، علما اور اوورسیز کی مخصوص نشستوں کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مریم زمانی، مریم ادریس، رفعت عابد اور سحرش قمر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے زوبیہ خورشید راجہ، فرزانہ یعقوب، شاہین کوثر ڈار اور شگفتہ نورین کاظمی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

ٹیکنوکریٹ کی مخصوص نشست کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بیرسٹر افتخار گیلانی جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے صاحبزادہ ذوالفقار علی امیدوار ہیں۔

علمائے دین کی مخصوص نشست کے لیے مسلم لیگ (ن) نے پیر مظہر سعید جبکہ پیپلز پارٹی نے طارق محمود راجہ کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

اوورسیز کی مخصوص نشست کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عبدالرحمن آرائیں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں