مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعرات، 8 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 430,214 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,037 USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 430,214 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,037
قومی

پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمنی تک ایک سال مفت رسائی خوش آئند ہے، افتخار علی ملک

📅 جمعرات، 20 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمنی تک ایک سال مفت رسائی خوش آئند ہے، افتخار علی ملک
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمنی تک ایک سال مفت رسائی خوش آئند ہے، افتخار علی ملک

لاہور، 20 اگست: سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے پاکستانی طلبہ کو ایک سال کے لیے گوگل جیمنی تک مفت رسائی فراہم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے بااختیار بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سہولت سے طلبہ کو مصنوعی ذہانت سے استفادہ، تعلیمی صلاحیتیں بہتر بنانے اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق نئی مہارتیں حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے، جسے جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرکے ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ افتخار علی ملک نے تعلیمی اداروں، صنعت اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اے آئی ٹولز سے واقفیت طلبہ کی تحقیق، تخلیقی صلاحیت، پیداواری صلاحیت اور مسائل حل کرنے کی مہارتوں میں بہتری لانے کے ساتھ انہیں عالمی ڈیجیٹل معیشت میں روزگار کے نئے مواقع کے لیے تیار کرے گی۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں