مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعرات، 8 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 429,632 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,430 USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 429,632 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,430
قومی

پاکستان میں گوگل کا آفس کھولنے سے ملک کو آئی ٹی ہب بنانے میں مدد ملے گی، افتخار علی ملک

📅 بدھ، 19 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
پاکستان میں گوگل کا آفس کھولنے سے ملک کو آئی ٹی ہب بنانے میں مدد ملے گی، افتخار علی ملک
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

پاکستان میں گوگل کا آفس کھولنے سے ملک کو آئی ٹی ہب بنانے میں مدد ملے گی، افتخار علی ملک

لاہور: سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے پاکستان کو مستقبل میں عالمی آئی ٹی ہب بنانے میں مدد ملے گی۔ بدھو کو اپنے ایک بیان میں افتخار علی ملک نے کہا کہ پاکستان میں گوگل کے دفتر کا قیام ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہے اور اس سے ملک کے 30 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کے ہدف کے حصول میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوگل نے ایسے وقت میں پاکستان میں قدم رکھا ہے جب ملک گورننس سمیت مختلف شعبوں میں تیزی سے ڈیجیٹل تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔ عالمی ٹیکنالوجی کمپنی کی پاکستان میں موجودگی سے آئی ٹی ماہرین، سافٹ ویئر ڈویلپرز، کاروباری افراد اور ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ گوگل کی موجودگی پاکستانی ٹیکنالوجی شعبے کو جدید ڈیجیٹل ٹولز، عالمی مہارت اور بین الاقوامی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت اور نوجوان آئی ٹی ماہرین کی بڑی تعداد موجود ہے، جن کی صلاحیتوں کو مناسب پالیسیوں، ہنرمندی کے فروغ اور عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ مضبوط روابط کے ذریعے زرمبادلہ کمانے کا اہم ذریعہ بنایا جاسکتا ہے۔ سابق صدر سارک چیمبر نے پاکستان کی آئی ٹی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی، مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے کاروبار دوست ماحول فراہم کیا جائے، ریگولیٹری طریقہ کار آسان بنایا جائے اور ڈیجیٹل معیشت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے مناسب مراعات متعارف کرائی جائیں۔ افتخار علی ملک نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں گوگل کی موجودگی ملک کی عالمی ٹیکنالوجی ایکو سسٹم میں پوزیشن مزید مستحکم کرے گی اور آئی ٹی برآمدات، ڈیجیٹل معیشت اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں