عید الفطر ایثار ،اتحاد، خدمت خلق اور اجتماعی ذمہ داری کے احساس کو تازہ کرنے کا موقع ہے، وزیراعظم کا عیدالفطر پر پیغام
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے امت مسلمہ میں مزید اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب دنیا غیر یقینی صورتحال اور عدم استحکام کا شکار ہے، ہمارا اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ وہ عید الفطر کے بابرکت اور پر مسرت موقع پر پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا مبارک دن ہمارے لیے اللہ کی خاص رحمت اور بے پایاں فضل و کرم کا مظہر ہے۔ آج کے دن تمام مسلمان اللہ تعالی کا شکر بجا لاتے ہیں کہ رمضان المبارک کی خصوصی عبادات کے بعد عید سعید کی خوشی نصیب فرمائی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہماری عبادات کو منزل قبولیت اور اسلامی اقدار کو اپنی عملی زندگی میں رائج کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عید الفطر ایثار ،اتحاد، خدمت خلق اور اجتماعی ذمہ داری کے احساس کو بھی تازہ کرنے کا موقع ہے۔ بحیثیت قوم ہمیں عید کے دن معاشرے کے کمزور طبقات کو خوشیوں بھرے لمحات میں شریک رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں حکومت نے کمزور طبقات کی باعزت مالی معاونت کے لیے ڈیجیٹل والٹس کا نظام خوش اسلوبی سے مکمل کیا۔ اجتماعی ذمہ داری اور باہمی تعاون ہی اصل میں ملکی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عید کی خوشیوں اور شکرگزاری کے اس موقع پر بھی ہمارے دل غزہ اور مشرق وسطیٰ میں تنازعات سے متاثرہ دیگر لوگوں کے لیے غمگین ہیں۔ ان کی تکلیف اس بات کی واضح یاد دہانی ہے کہ امت مسلمہ میں مزید اتحاد کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہم مل کر انصاف، وقار اور پائیدار امن کو فروغ دے سکیں۔ ایسے وقت میں جب دنیا غیر یقینی اور عدم استحکام کا شکار ہے، ہماری سب سے بڑی طاقت ہمارا اتحاد ہی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ عید امت مسلمہ میں بھائی چارے کے جذبے کو مزید فروغ اور ہمیں انسانیت کی بھلائی کے لیے مل کر کام کرنے کی توفیق دے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی من حیث القوم دنیا بھر میں امن و سلامتی اور استحکام کے لئے دعا گو اور اللہ کے حضور دست بدعا ہیں کہ عید کی مبارک گھڑیاں عالمی امن، عدل و انصاف، رواداری اور بھائی چارہ کی فضا کو تقویت دیں۔