‘مڈل کوریڈور’ کا فعال ہونا؛ ایشیا اور یورپ کے درمیان تجارت کے نئے راستے کھل گئے

وسطی ایشیا سے گزرنے والے “مڈل کوریڈور” نے عالمی سپلائی چین میں ایک نیا رخ متعارف کروا دیا ہے۔ اس تجارتی راستے کے فعال ہونے سے چین اور یورپ کے درمیان مال برداری کا وقت 45 دن سے کم ہو کر صرف 15 دن رہ گیا ہے۔ بین الاقوامی تجارتی مبصرین کے مطابق، یہ راہداری نہ صرف وسطی ایشیائی ممالک کی تقدیر بدل دے گی بلکہ بحیرہ عرب اور گوادر جیسے اہم بندرگاہوں کی اہمیت میں بھی کئی گنا اضافہ کر دے گی، جس سے علاقائی سیاست میں پاکستان کا کردار مزید کلیدی ہو جائے گا۔

middle corridor